حکومتی رکن نعمان وزیر ججز تعیناتی کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی

حکومتی رکن نعمان وزیر ججز تعیناتی کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی

اسلام آباد: حکومتی رکن سینیٹر نعمان وزیر ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔ حکومتی رُکن نے اپنے استعفے میں کمیٹی کے اختیارات پربھی سوال اٹھا دیاہے ۔

سینیٹر نعمان وزیر نے اپنا استعفی چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ارسال کر دیا ہے ۔

سینیٹر نعمان وزیر نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ججز تعیناتی سے متعلق کمیٹی کے تین اجلاسوں میں شریک ہوا ،کمیٹی کے پاس کسی جج کا انٹرویو کرنے کا اختیار نہیں ہے۔کوئی  جج ترقی کے قابل بھی ہے یا نہیں ، کمیٹی اس بات  جائزہ  بھی نہیں لے سکتی۔

سینیٹر نعمان وزیر نے لکھا کہ انہوں نے اپنے تحفظات سے متعلق سیکریٹری کمیٹی کوبھی آگاہ  کیا ۔

یہ بھی پڑھیںپشاور ہائی کورٹ نے قبائلی اضلاع کے لیے ججز تعینات کر دیئے

 

حکومتی سینیٹر نے  کمیٹی کو اختیارات نہ ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کیاہے ۔


متعلقہ خبریں