وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات 


راولپنڈی: وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات  کی  ہے۔

ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوہد باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیرعلی مرزو نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ تاجکستان پاکستان کا دوست ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورتاجکستان کا تعاون خطے میں امن واستحکام کےلیے مدد گار ہوسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت، جنرل شیرعلی مرزو نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تاجک وزیردفاع نے خطے میں امن کےلیے پاک فوج کی کوششوں کوسراہا۔

دو روز قبل  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں بحرین کے وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا اور سراہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مقامی حکومتوں کے نظام سے ایک نئی سوچ اُبھرے گی، وزیراعظم

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

آرمی چیف  اور بحرین کے وزیر خارجہ نے باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا اعادہ کیا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برونائی فوج کے کمانڈر میجر جنرل پینگران داتو پدوکا سری نے بھی الگ ملاقات کی تھی۔


متعلقہ خبریں