سوڈان: فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا،عمر البشیرگرفتار

سوڈان: فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، عمر البشیر قید

خرطوم: فوج کی جانب سے سوڈانی صدر عمر البشیر کی  حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا ہے اور انہیں گرفتار کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سوڈان براعظم افریقہ کا ملک ہے جس میں تقریباً 23 برس سے75 سالہ عمر البشیر کی حکمرانی تھی۔

سوڈانی وزیر دفاع عود محمد احمد ابن عوف نے بتایا ہے کہ ملک کی فضائی حدود 24 گھنٹے کے لئے بند کر دی گئی۔

وزیر دفاع کے مطابق عمر البشیر محفوظ مقام پر ہیں،سرحدی حدود تاحکم ثانی بند رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئین معطل کرکے تین ماہ کی ایمرجنسی لگا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے تمام ائیر پورٹس بھی بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ  ملک کا نظام چلانے کے لئے ملٹری کونسل بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملٹری کونسل 2 سالہ عبوری مدت کے لئے ملک کا کنٹرول سنبھالے گی۔

سوڈان میں جمہوریت کے لیے تحریک چلانے والی جواں سال خاتون  علہ صلاح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ سوڈانی عوام ٹرانزنشنل ملٹری کونسل نہیں چاہتے ۔سوڈانی عوام صد البشیر کی رجیم کے بعد ایک ایسی کونسل کے خواہاں ہیں جسکی سربراہی سویلین کے ہاتھوں میں ہو۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی سوڈان کی علہ صلاح کی جدوجہد کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  جب خواتین تبدیلی کے لیے میدان عمل میں نکل پڑیں تووہ دنیا کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ بلاول بھٹو نے علہ صلاح کی ٹویٹ کو قوٹ کرکے لکھا کہ آپ کی جدوجہد کو سلام ہے پاکستان کی طرف سے عزت و احترام قبول کریں۔


متعلقہ خبریں