پنجاب، کے پی اور بلوچستان میں بارش کا امکان



اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج  خیبرپختونخوا، بلوچستان، جنوبی پنجاب، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

جمعے کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، کوئٹہ، ژوب، سبی ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن ، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

جمعے کی صبح دارالحکومت میں موسم خشک رہا اور درجہ حرارت بھی 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

فوٹو: ہم نیوز

سندھ میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ صبح کے وقت  درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنےکا امکان۔

سکھر اور گردو نواح میں صبح کے وقت تیز ہوائیں چلنے سے بالائی سندھ میں کئی روز سے جاری حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ آج سکھر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ  رہنے کا امکان ہے۔

لاہور میں آج صبح  گہرے بادل چھائے رہے اور  ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بلوچستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ صبح کے وقت چمن اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کوئٹہ، ژوب، سبی ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا متوقع ہے۔ جمعے کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، قلات اورسبی ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بنوں میں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں