وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکا راولپنڈی میں دوسری خواتین یونیورسٹی بنانے کا اعلان


وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکا راولپنڈی میں دوسری خواتین یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے یہ اعلان راولپنڈی میں  ایک تقریب سے خطاب  میں کیا۔

وزیراعلیٰ  پنجاب راولپنڈی میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، ریلوے روڈ کی تقریب میں شریک ہوئے۔ ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے  سیٹلائٹ ٹاؤن میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کو اپ گریڈ کرکے ویمن یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تقریب سے بھی خطاب کیا ۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاراولپنڈی میرا شہر بھی ہے ۔ میں ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی میں فرق نہیں کرونگاَ۔  راولپنڈی کی اہمیت اس لحاظ سے بھی زیادہ ہے کہ یہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بالکل ساتھ ہے۔

عثمان بزدار نے کہا میرا خواب ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں فرق ختم ہوجائے۔شیخ صاحب نے حکم دیا تھا کہ یہاں راولپنڈی میں ایک یونیورسٹی کا اعلان کرنا ہے ۔ میرے لیے یہ مشکل بات اس لیے تھی کہ یہاں پہلے سے فاطمہ جناح یونیورسٹی موجود ہے ۔

وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی میں خواتین کی دوسری یونیورسٹی بنانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پاکستان کا وہ واحد شہر ہوگا جہاں خواتین کے لیے دو یونیورسٹیاں ہونگی۔

عثمان بزدار نے راولپنڈی کے نالہ لئی منصوبے کے اعلان کیا اور کہا راولپنڈی رنگ روڈ کے لیے بھی کام جاری ہے۔ بہت جلد 50ارب روپے کا یہ منصوبہ بھی شروع کرینگے۔


راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کے مزدوروں کو صحت کارڈ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کے حوالے سے انکی آرمی چیف کے ساتھ 4ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ سواں سے لیکر راولپنڈی تک 23کلومیٹر نالہ لئی پر دو طرفہ ڈبل لین پختہ سڑک بنائی جائیگی۔

جب ریل پنڈی سے کراچی 8گھنٹے ٹرین پہنچے گی تو آئندہ الیکشن ریل پر لڑینگے۔

عثمان بزدار شیخ رشید کے ہمرا لاہور ریلوے اسٹیشن سے بذریعہ ٹرین راولپنڈی پہنچے تھے۔ صوبائی وزراء سمیع اللہ چوہدری اورحافظ ممتاز احمد بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار وزیر اعظم کے لیے مختص سیلون پرلاہور سے  راولپنڈی روانہ ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے لیے مختص  سیلون پر صرف صدر پاکستان،وزیراعظم یا گورنر سفر کرسکتے ہیں۔وزیراعلی ریلوے قوانین کے مطابق وی آئی پی سیلون پر سفر کرسکتے ہیں۔ ریلوے انتظامیہ نے وزیراعظم کے لیے مختص سیلون نمبر 74 اور 75 کو وزیر اعلی کے لیے تیار کیا۔

لاہور ریلوے اسٹیشن پر روانگی سے قبل وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید  نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کررہی ہے،امید ہے وزیراعظم عمران خان تمام مسائل کو حل کرینگے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے بعد  صدر مملکت بھی ٹرین سے سفر کرینگے۔وزیراعظم خود سرسید ایکسپرس میں سفر کریں گے۔ وزیر اعظم پاکستان چین اور ایران کے دورے کے بعد ایمبیسڈرز اور ان کی فیملی کو ریل کے سفر کی دعوت دیں گے۔ایمبیسڈرز اور ان کی فیملیز کو اٹک خورد تک سفر کروایا جائے گا اور واپسی پر راولپنڈی میں وزیراعظم کی طرف سے لنچ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وزیراعلی ریل کے ذریعے سفر کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 4 اسٹیم انجن کے پی کے حوالے کررہے ہیں۔وزیراعظم کی ٹورزم پالیسی کے تحت صرف انجن کے فیول کا کرایہ لیں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا اعتزاز احسن کا انٹرویو سنا ہے،وہ بھی ضمانتی فیصلوں پر تنقید کررہے ہیں۔ اعتزاز احسن کہتے ہیں دنیا بھر میں ان جیسے ضمانتی فیصلوں کی نظیر نہیں ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:ریلوے کا کال سینٹر اور کمانڈ کنٹرول سسٹم فارغ ہے ، شیخ رشید

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر بھارتی الیکشن میں مودی کو مطلوبہ ووٹ نہیں ملے تو حالات خراب ہوسکتے ہیں۔مودی اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پھر کے پی اور بلوچستان میں حالات خراب کروائے گا۔


متعلقہ خبریں