اسٹاک مارکیٹ میں 550 پوائنٹس کا اضافہ 

اسٹاک مارکیٹ 15 پوائنٹس کی کمی پر بند

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ايکچينج ميں کاروباری ہفتے ميں 550 پوائنٹس کا اضافہ ريکا رڈ کيا گيا اور اسٹاک مارکيٹ نے 37 ہزار کی سطح عبور کرلی.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 550 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ نے37ہزار کی حد عبور کرلی اور 100 انڈیکس 37 ہزار 337 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر331 کمپنيوں کے شیئرزکا کاروبار ہوا، 63 کمپنیزکے شیئرزمیں کمی اور 253 کے شیئرزمیں اضافہ ہوا جبکہ کرنسی کرنسي مارکيٹ ميں انٹر بينک ميں ڈالر کی قيمت ميں چار پيسے کی کمی ہوئی اور ڈالر 141 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی اور وہاں  ڈالر142 روپے 50 پيسے پر مستحکم رہا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کی کمی کے بعد فی تول ہ71 ہزار روپے تک پہنچ گئی، دس گرام سونا 10 گرام سونا 171 روپے کمی سے 60 ہزار 872 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدا میں  تیزی کے بعد مندی کا رحجان دیکھنے میں آیا تھا۔

جمعے کے روز مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 36787 پر ٹریڈ کرررہا تھا۔ پہلے گھنٹے میں ایڈیکس 150 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 36943 پر پہنچ گیا تھا۔

ابتدائی گھنٹوں میں اسٹاک مارکیٹ میں 10,577,120 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 520,547,265 روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 506 پوائنٹس کی کمی پر بند

کئی روز سے جاری مندی کے بعد گزشتہ مارکیٹ 200 سے زائد پوائنٹ کے اضافے پر بند ہوئی تھی۔ گزشتہ کل 19 کروڑ سے زائد شئیرز کے سودے ہوئے اور کاروبار کیے گئے شئیرز کی مالیت 6 ارب سے زائد رہی۔

جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر 115 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کو مزید اسٹاک مارکیٹ میں 550 پوائنٹس کی کمی سے سرمایہ کاروں کے سوا کھرب روپے ڈوب گئے۔ گزشتہ 10 روز کے دوران 100 انڈیکس میں 2400 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 6 کھرب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں