امن مشن میں پاکستان کے خواتین دستوں کی تعیناتی کا ہدف مکمل

اقوام متحدہ میں مذہب، تعصب کی بنیاد پر دہشتگردی کے خلاف قرار داد منظور

فوٹو: رائٹرز


نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا  ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں  پاکستان نے خواتین دستوں کی تعیناتی کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نےیہ بات  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امن مشن میں خواتین کے کردار پر مذاکرے میں خطاب کرتے ہوئےکہی ۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے امن مشنز میں 15 فیصد خواتین افسران کی تقرری کا ہدف ریکارڈ مدت میں حاصل کیا ہے ، یہ نہایت  خوش آئند بات ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین نے امن مشنز میں عالمی امن کے لیےگراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور پاکستان ہمیشہ فروغ امن کی تمام کاوشوں میں خواتین کے کلیدی کردار کی حمایت کرتا ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بتایا کہ امن مشنز پر جانے والے دستوں کی خصوصی تربیت کے لیے پاکستان نے سینٹر آف انٹر نیشنل پیس اینڈ سیکیورٹی کے نام سے ادارہ بھی بنایا ہے۔


متعلقہ خبریں