امام کعبہ کا فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ



اسلام آباد: امام حرم کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کی۔

امام کعبہ نے اپنے خطبے میں کہا کہ اسلام اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے، اسلام  امن و محبت کا درس دیتا ہے۔

نماز جمعہ میں مختلف شعبہ ہائے  زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس دوران  اسلام  آباد ایکسپریس وے پر اور فیصل ایونیو پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔

آج صبح 11 بجے سے سہ پہر3 بجے تک فیصل مسجد سے ملحقہ علاقوں میں ٹریفک  متاثر ہوا  اور سیکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کیےگئے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نواز چوک، نیول ہیڈ کوارٹر چوک اور ایف سیون ڈبل روڈ چوک سے ٹریفک کا رخ موڑ دیا ۔

امام کعبہ پاکستان کے اعلیٰ حکام اور علمائے اکرام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان علما کونسل کی طرف سے ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی کے اعزاز میں اعشائیہ بھی دیا جائے گا۔

الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی گزشتہ روز پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔

پاکستان کے پانچ روزہ دورے کے دوران امام کعبہ’اسلامی کونسل کا دنیا کیلئے پیغام‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک سیمنار سے خطاب بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں