لاہور: جناح اسپتال نرسنگ اسکول میں طالبات سےخفیہ جرمانہ وصول کیے جانے کا انکشاف


لاہورمیں جناح اسپتال نرسنگ اسکول میں طالبات سے انتظامیہ اور کلرکس کی جانب سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کرنے کا انکشاف ہواہے ۔ ذرائع کے مطابق  جرمانوں کی رقم کو بینک میں جمع کروانے کے بجائے خود وصولی کی جاتی ہے۔ نرسنگ اسکول میں لاکھوں روپے کے نئے فرنیچر اور کمپیوٹرز بھی گودام میں خراب ہو رہے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور کلرکس کی ملی بھگت سے خفیہ جرمانوں کا رجسڑ رکھ کر وصولی کی جاتی ہے۔ نرسز طالبات کو چھٹی اور لیٹ آنے کی مد میں جرمانہ کرکے  ماہانہ ہزراوں روپے وصول کئے جاتے ہیں۔ 

جرمانوں کی رقم کو بینک میں جمع کروانے کے بجائے خود وصولی کی جاتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیے:مطالبات منظوری کی یقین دہانی کے بعد پشاور میں نرسوں کا احتجاج ختم

نرسنگ اسکول میں لاکھوں روپے کے نئے فرنیچر اور کمپیوٹرز بھی گودام میں خراب ہورہے ہیں اس کے باوجود  نئے فرنیچر اور دیگر ساز وسامان کی خریداری کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔ ہم نیوز نے خفیہ جرمانہ رجسٹر و گودام میں نئے سامان کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ گودام میں نیا سامان موجود ہے اور خفیہ جرمانہ رجسٹرپر وصول کیے گئے جرمانوں کا اندارج کیا گیاہے۔ 

ہم نیوز نے اس سلسلے میں پرنسپل جناح نرسنگ اسکول زمرد کا موقف جاننے کے لیے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا طالبات سے کسی قسم کا جرمانہ وصول نہیں کیا۔ 


متعلقہ خبریں