اس وقت کوئی عدم استحکام نہیں، جہانگیر ترین


ملتان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہونے کی کوشش کرتی ہے لیکن ہو نہیں پاتی۔ اس وقت کوئی عدم استحکام نہیں ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے اور پوری حکومت متحرک ہو کر پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔

جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ گھر کی باتیں گھر کے اندر ہوں گی۔ میڈیا پر اس متعلق کوئی بات نہیں کروں گا۔

لاہور ہائی کورٹ سے رابطے کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میرا ان سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ وہاں ہر قسم کے آدمی کو وہاں جا کر ریلیف مل رہا ہے جو حیران کن  بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز کا اپنا فیصلہ ہے میں کچھ کہنا نہیں چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب میں تمام محکموں کے دفاتر بنائیں گے، جہانگیر ترین

رہنما پی ٹی آئی نے بتایا  کہ ملتان کو میٹرو پولیٹن سٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم کا ٹارگٹ اس مرتبہ 40 لاکھ ٹن کیا گیا ہے جس سے امید ہے کہ اس بار پیسے اچھے ملیں گے۔ اور طورخرم کی سرحد کو اضافی چار گھنٹے کھول دیا گیا ہے۔

ملکی حالات میں بہتری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہوں گے لیکن جادو کی چھڑی کسی کے پاس نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف بھی ملے گا اور پاکستان کے قرضے بھی کم ہوجایئں گے۔


متعلقہ خبریں