اب خواتین اسکوٹی پر کھانے کا سامان پہنچائیں گی


لاہور: اب خواتین  آپ کے گھر کے دروازے پراسکُوٹی بائیک پر گرما گرم برگرز اور سینڈویچز پہنچائیں گی۔

فاسٹ فوڈ چین پر کام کرنے والی  باہمت بینش کو آرڈر موصول ہوتا ہے اور وہ چکن، چپس اور برگرز تیار کرا کے بیگ میں ڈال کر گلابی ہیلمٹ پہنتی ہیں  اور اسکوٹی پر نکل پڑتی ہیں کھانے کا سامان منزل مقصود پر پہنچنے کے لیے۔

صرف بینش ہی نہیں، اس فاسٹ فوڈ چین پر متعدد بلند حوصلہ لڑکیاں یہ ذمہ داری بخوبی نبھانے میں مصروف ہیں جو وقت کی پابندی کے ساتھ اپنے رویے سے کسٹمرز کو مطمئن کرنے میں بھی کامیاب نظر آتی ہیں۔

لڑکیوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں، راہ میں چلتے لوگ تنگ کرتے ہیں مگر ہمت نہیں ہاریں گی، حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔

معاشرے کا فعال حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرنے والی یہ لڑکیاں پرعزم ہیں کہ مردوں کے شانہ بشانہ چلیں گی اور اپنی پرواز سے آسمان چھو لیں گی۔

خواتین کی جانب کیے جانے والے ایے اقدامات دنیا بھر میں یہ بات ثابت کررہے پہیں کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں اور وہ ناصرف مردوں کے شانہ بشانہ کام کرسکتی ہیں بلکہ اگر وہ ہمت کریں تو تنہا بھی ہر کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔


متعلقہ خبریں