بی آر ٹی منصوبے کا ڈیزائن سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں


پشاور بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے ہشت نگری انڈر پاس میں پائپ لائن کے معاملے پر انکشا ف ہوا ہے کہ محکمہ سوئی گیس نے پشاور ڈیویلپمنٹ (پی ڈی اے) اتھارٹی  کو اس خامی کی نشاندہی  کردی تھی اور اس کے لیے  19لاکھ روپے بھی طلب کیے تھے۔

پشاورریپیڈ بس اسٹیشن کے انڈر پاس میں گیس پائپ لائن کے معاملے پر محکمہ سوئی گیس  کا پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ارسال کردہ مراسلہ ہم نیوزنے حاصل کرلیاہے۔

19 مارچ کوبھیجے گئے مراسلہ میں گیس پائپ لائن منتقلی کی استدعا کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کی طرف سے  انڈر پاس سے دو بھاری پائپ منتقلی کے لئے 19 لاکھ روپے کا فنڈ مانگا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراسلے اور نشاندہی کے باوجود پی ڈی اے نے خاموشی اختیار کرلی ہے ۔ تنصیبات منتقلی کے 9 لاکھ روپے پہلے سے پی ڈی اے کےذمے بقایا ہیں۔

دوسری طرف پشاور کی بارش نے جہاں شہریوں کے معمولات زندگی متاثر کیے ہیں وہیں بس رپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے اسٹرکچر  کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔آجکل بی آرٹی کے ڈیزائن پر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کی جارہی ہے۔

بی آر ٹی منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل نہ ہونے پر پہلے ہی تنقید کی زد میں تھا رہی سہی کسر حالیہ بارش نے پوری کردی۔ کسی نے کہا کہ فن تعمیر کا شاہکار پشاور میٹرو تو کسی نے کچھ اور۔ پیپلز پارٹی نے تو اس منصوبے سے متعلق نیب سے ہی رجوع کرلیا ہے۔

تین دن قبل ہونے والی بارش میں بی آرٹی کے متعدد بس اسٹیشنز حفاظتی ریلنگز اڑگئیں

بارش ہوئے 3 دن  گزر گئے لیکن سوشل میڈیا پر ابھی بھی بی آر ٹی  منصوبے کے اسٹرکچر پر تبصرے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: بی آر ٹی منصوبے کے مزدوروں کا تنخواہوں کیلئے احتجاج

ٹی وی اینکر منصور علی خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں  سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر ٹیگ کیں تو لوگوں نےتبصروں کی بارش کردی۔ انہوں نے لکھا کہ فن تعمیر کا شاہکار پشاور میٹرو


کسی نے لکھا کہ ایسا تو پوری دنیا میں ہوتا ہے۔


ایک صارف نے اپنے ٹویٹ میں ایسے حکمرانوں سے امید رکھے والا پر ہی طنز کرڈالا۔

ایک صارف نے کافی دلچسپ تجزیہ کر ڈالا۔

ایک ٹویپ نے ذیل میں دیے گئے ٹویٹ میں بی آر ٹی منصوبے اور لاہور میٹرو کے انڈر پاسسز کی تصاویر ٹیگ کرکے  موازنہ بھی کیاہے۔

 

دوسری جانب خیبر پختونخوا ( کے پی) کے وزیراعلیٰ محمود خان نے بھی صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے دو روز قبل آنے والی آندھی کے باعث پشاور میں 42 افراد زخمی اور تین جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ بی آر ٹی منصوبہ بھی تیز ہواؤں کو برداشت نہ کرسکا اور26 اسٹیشنز کی سیلنگز سوکھے پتوں کی طرح اڑ گئیں تھیں۔

ترجمان پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور میں آندھی کے باعث بی آرٹی اسٹیشنز کونقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ اسٹیشن 26 میں روشن دان کی تنصیب ابھی جاری ہے۔


متعلقہ خبریں