سندھ: نقل مافیا کے سامنے بے بس انتظامیہ کا اساتذہ پر غصہ



کراچی: سندھ میں جاری میٹرک کے امتحانات میں نقل مافیا کے سامنے بے بس انتظامیہ نے سرکاری اساتذہ کو آئندہ سال کوچنگ سینٹرز میں پڑھانے سے روک دیا ہے۔

وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے بورڈ حکام اور کالج پرنسپلز کے ساتھ اجلاس کے دوران صاف الفاظ میں کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل برادشت نہیں کی جائے گی۔ سردار شاہ نے سرکاری اساتذہ کے کوچنگ سینٹرز میں پڑھانے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

صوبائی وزیرتعلیم نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جو اسکول اضافی فیس لے رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: امتحانات میں نقل عروج پر، انتظامیہ بے بس

دوسری طرف میٹرک کے امتحانات میں  نقل کی روک تھام کے لیے ڈائریکٹراسکول اورسیکرٹری بورڈ اینڈجامعات کے دعوے دھرے رہ گئے ہیں۔ پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور انتظامیہ نقل مافیا کے سامنے نے بس دکھائی دے رہی ہے۔

مطالعہ پاکستان کا بھی حل شدہ پرچہ واٹس ایپ گروپ پردستیاب ہوگیا۔ حل شدہ پرچہ چیٹرزبوائز واٹس ایپ گروپ پرموجود ہے ۔ مذکورہ گروپ گروپ انعم اقرا اسکول میں موجود طلبا نےبنایا ہے۔ امتحانات کےدوران انگریزی اورفزکس کا پرچہ بھی اسی گروپ سےآوٹ ہوا تھا۔

میٹرک کے پرچے آؤٹ کرنے کی پاداش میں چئیرمین میٹرک بورڈ نے انعم اقرااسکول کوبلیک لسٹ قراردےدیا ہے۔


متعلقہ خبریں