دورہ جنوبی افریقہ: ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان



لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

ویمن سلیکشن کمیٹی کی چیف سلیکٹرعروج نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم سلیکٹ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میں فٹنس کو معیار رکھا گیا ہے، ہمارے پاس جو پول ہے ہمیں اسی میں سے 15 سلیکٹ کرنا ہیں، ہم پرامید ہیں جو ٹیم سلیکٹ کی ہے وہ بہترین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے ون ڈے بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا ٹی20 کرکٹ، ہمیں اپنی اسٹرنتھ دیکھنی ہوگی، ہمیں پرانی باتوں کو پیچھے چھوڑنا ہوگا۔

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ویمن کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کی کپتان بسمہ معروف ہوں گی جب کہ ثنا میر، ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، جویریہ رؤف، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرح سندھو، ندا ڈار، اومیمہ سہیل، رامین شمیم، سدرہ امین، جویریہ ودود اور سدرہ نواز شامل ہیں۔

ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں ناہید خان کی جگہ ارم جاوید کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی سی بی: ڈومیسٹک اسٹرکچر میں کھلاڑیوں کی تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ

پی سی بی کے مطابق منیبہ علی، صبا نزیر، فریحہ محمود اور فاطمہ ثناء کو ریزرو پلیئرز میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 28 اپریل کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔
آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم سیریز کا پہلا ون ڈے میچ چھ مئی کو ساؤتھ افریقہ کے کیخلاف کھیلے گی، دوسرا ون ڈے میچ 9مئی اور تیسرا 12مئی کو ہوگا۔
پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15مئی، دوسرا 18مئی، تیسرا19مئی، چوتھا 22مئی اور پانچواں میچ 23مئی کو کھیل جائے گا۔


متعلقہ خبریں