کانگریس کا مودی سرکار پر جعلی کرنسی بھارت منتقل کرنے کا الزام


مودی سرکار کا ایک اور تہلکہ خیز اسکینڈل سامنے آ گیا ہے ۔ کانگریس نے مودی حکومت پر جعلی
کرنسی بھارت منتقل کرنے کا الزام لگا دیاہے  ۔ انڈین نیشنل کانگریس کی  طرف سے کہا گیاہے کہ  کھربوں روپے کی جعلی کرنسی بیرون ملک چھاپ کر بھارت منتقل کی گئی جس میں بھارتی ایجنسی ’را‘ بھی شامل تھی ۔

رہنما کانگریس کپیل سبل کہتے ہیں بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے سب کام کے لیے لاجسٹکس سپورٹ فراہم کی ۔ ایکسچینج ٹرانزیکشن ریٹ پندرہ فی صد سے چالیس فی صد کر دیا گیا ۔
دو ہزار سولہ میں نوٹ بندی کے فیصلے نے بھارت میں تہلکہ مچا دیا ہے ۔ مودی حکومت نے پانچ سو اور ہزار کے نوٹوں پر پابندی عائد کی تھی۔

اپوزیشن جماعت کانگریس نے اسٹنگ آپریشن کے ذریعے اس مہم کا پول کھول دیا ہے ۔

کانگریس نے بی جے پی حکومت کے خلاف تہلکہ خیز اسکینڈل میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔

بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے مبینہ کرتوتوں کا اسکینڈل خفیہ کیمروں سے بنائی گئی ویڈیو کے ذریعے دنیا کو دکھایاگیا۔

رہنما کانگریس کپیل سبل نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں میں جعلی کرنسی لائی گئی ۔

اس سب کام کے لیے لاجسٹکس سپورٹ امیت شاہ نے فراہم کی ۔ ایکسچینج ٹرانزیکشن ریٹ پہلے 15فیصد بعد میں 40 فیصد کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسچینج کے کام کو دیکھنے کے لیے مختلف محکموں کے چھیبس افراد امیت شاہ کو رپورٹ دیتے تھے۔

رہنما کانگریس نے انکشاف کیا کہ فراڈ کا جو پول کھولنا چاہتا اسے انتہائی سفاکی سے ختم کر دیا جاتا ۔

انہوں نے مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ چوری ہو رہی تھی تو چوکیدار کیا سورہا تھا ۔ را کے آدمی نے کہا یہ سب اوپر جاتا ہے، تو کیا چور اور چوکیدار ملے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:بھارت: مودی اور بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات سے قبل دھچکہ

بھارت:لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ 18 اپریل کو ہوگی

مودی نے ایجنسیوں کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کیا ۔ را کے آدمی راہول نے بتایا کیسے بھارت میں کوئی بھی وفادار نہیں رہ سکتا ۔

مودی نے عوام کو بے وقوف بنانے سے اپنے اقتدار کا آغاز کیا اور اس کا اختتام اپنے لوگوں کو خوف زدہ کرنے پر کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں