جب تک معیشت بہتر نہیں ہو گی ملک بہتر نہیں ہو گا، شیخ رشید


کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب تک معیشت بہتر نہیں ہو گی ملک بہتر نہیں ہو گا۔ اگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انتخابات میں ناکام ہو گیا تو پاکستان میں مشکل وقت آ جائے گا۔

شیخ رشید احمد نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک معیشت بہتر نہیں ہو گی ملک بہتر نہیں ہو گا۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے جب کہ آئی ایم ایف کی بڑی سخت شرائط ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے آصف علی زرداری اور نواز شریف چور ہیں۔ جو چور کو ہٹانے کی بات کرو تو بڑے ڈاکو نظر آتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کیسے کیسے ان معاملات کو فوری ٹھیک کر سکتے ہیں۔ سیاستدان سمجھتا ہے کفن میں بھی جیب ہے۔

اس ملک کو لوٹا اور نوچا گیا، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پیسے نہیں دے گا تو سیاست دان نہیں دے گا کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ کفن میں بھی جیب ہے۔ سیاست دان اور ان کی پشتیں سب لوٹ مار کرنے کے بعد بیمار ہو گئے ہیں جب کہ ان کے بچے اور اولاد بیرون ملک میں ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے ہاتھ نہیں لگانا ورنہ مرجاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں شیخ رشید کا لال حویلی یونیورسٹی کے نام کرنے کا اعلان

شیخ رشید احمد نے ریلوے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید 24 ٹرینیں چلا چکے ہیں جب کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 4 ارب روپے زیادہ کمائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے کے لیے چائنہ کو 5 ارب روپے دے دیے ہیں جس کا معاہدہ دو سے تین روز میں ہو جائے گا۔ کوئٹہ میں 7 کلومیٹر کا ایک حصہ بنانے کے لیے ایک بندہ اسٹے آرڈر لیکر بیٹھا ہے

انہوں نے کاروباری حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ فریٹ ٹرین کو بزنس دینے کا وعدہ کریں تو ابھی آپ کو ٹرینیں دیتے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے ٹرین حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کو پیسے دینے کا بھی اعلان کیا۔


متعلقہ خبریں