فواد چودھری کے علیم خان سے متعلق بیان پر نیب کا نوٹس اور مریم اورنگزیب کا تبصرہ


رہنما ن لیگ حنیف عباسی کو رہائی ملی تو وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی علیم خان کے حق میں بول پڑے ۔ فواد چودھری کے علیم خان سے متعلق بیان پرمسلم لیگ ن کی ترجمان  مریم اورنگزیب  نے جہاں تبصرہ کیاہے وہاں کچھ سوالات بھی اٹھادیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چودھری نے کہاہے کہ  علیم خان کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے ۔

وزیر اطلاعات نے ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کی رہائی پر خاموش تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کمانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل جاتی ہے ۔

ایک کاروباری آدمی جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی  نہیں ضمانت دی جانی چاہیئے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ تاثر ہے کہ علیم خان کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے ۔

چیرمین نیب نے  وفاقی وزیر اطلاعات کے علیم خان کے مقدے سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا ہے۔ نیب نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری  کے حالیہ بیان کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔
اعلامیے کے مطابق نیب فواد چودھری  کے تمام بیانات کا جائزہ لے گا۔اگر نیب آرڈیننس کی خلاف ورزی ہوئی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے علیم خان سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کیاہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری نے تصدیق کردی کہ ان گنت خدمات کے باوجود عمران خان نے حکومت اور اپوزیشن میں بیلنس کرنے کیلیے علیم خان کو کالے قانون کی نظر کر دیا۔فواد چوہدری عدالتوں پر اپنے بیان کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کے ترجمان فواد چوہدری نے اپوزیشن کی طرح نیب کی غیر جانبداری پہ ہی سوال اُٹھا دئیے۔ نیب کے ترجمان فواد چودھری نے بالآخر تسلیم کرلیا کہ نیب آزادانہ کام نہیں کررہا۔ ہماری بات سچ نکلی، حکومت خود کہہ رہی ہے کہ نیب اپوزیشن اور حکومت میں بیلنس کررہا ہے۔

مریم اورنگزیب کی طرف سے جاری بیان میں سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں۔
مریم نے کہا فواد چوہدری صاحب آپ کے بقول ”سارا پاکستان چورہے“ مگر یہ بتائیں کہ صرف 9 مہینوں میں ملک کی ترقی کی شرح آدھی کیسے ہو گئی ؟

یہ بھی پڑھیے:علیم خان مزید جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈوں کی کرپشن کا ذمہ دار کون ہے؟ اور یہ کب مکمل ہوگی؟منی لانڈرنگ کے ذریعے 18 جعلی بنک اکاؤنٹس سے پاکستان تحریکِ انصاف کو کس نے فنڈ کیا؟مہنگائی تین گنا کیسے ہو گئی ؟ ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟
پچاس لاکھ گھر کون سے سیارے پر تعمیر ہورہے ہیں؟ نو ماہ میں ملکی قرض میں ساڑھے چار ہزار ارب کیسے اضافہ ہوگیا؟
15ملین ڈالر یومیہ قرض ملک پر کیوں بڑھ رہا ہے؟ لوگ آپ کی حکومت کو ٹیکس کیوں نہیں دے رہے ؟
آئی ایم ایف سے چوری چھپے کیا شرائط طے کیں؟ علیمہ باجی اور جہانگرترین کی منی لانڈرنگ کی دولت کب وطن واپس آئے گی؟
9 ماہ میں گیس141 اور بجلی 25 فیصد مہنگی کیوں کی؟بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتیں کتنی مزید بڑھیں گی؟


متعلقہ خبریں