ن لیگی رہنماء حنیف عباسی جیل سے رہا



لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کی جانب سے 50، 50 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر ان کی رائی کی روبکار جاری ہوئی اور جیل حکام نے اپنی کارروائی مکمل کرکے انہیں رہا کردیا۔

حنیف عباسی کو روالپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ  نے 11 اپریل کومعطل کرکےحنیف عباسی کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

گزشتہ سال 18 جولائی کو پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کو 8 سال قبل دائر کیے گئے ایفی ڈرین کیس میں مجرم قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ حنیف عباسی کے خلاف کیس کا فیصلہ گزشتہ سال عام انتخابات سے چند روز قبل کیا گیا تھا۔

فیصلہ سنائے جانے کے بعد عدالت میں موجود اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملہ نے حنیف عباسی کو گرفتار کر لیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کی نااہلی اور گرفتاری کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 160 میں  انتخابات ملتوی کردیئے تھے۔

ذرائع کے مطابق حنیف عباسی رہائی کے بعد راولپنڈی روانہ ہوں گے ہیں، ان کی جانب سے جلد ایک پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں