ایم کیو ایم ملک کو بانٹنا چھوڑ دے، مرتضٰی وہاب



اسلام آباد: ڈپٹی کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کنور نوید نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں میں تمام نوکریوں پر پیپلز پارٹی نے اپنے لوگوں کو نوازا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں تمام بڑے محکموں میں معتصب افسران کو تعینات کیا جب کہ ان نوکریوں پر ہمارا حق تھا۔

کنور نوید نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کو پیپلز پارٹی نے اس لئے ملازمت پر رکھا ہے کہ یہ اردو بولنے والے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔

ایم کیو ایم ملک کو بانٹنا چھوڑ دے، مرتضی وہاب 

مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے ایم کیو ایم کے الزمات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں محض اس وقت مسائل نظر آتے ہیں جب یہ لوگ پیپلز پارٹی کی حکومت کے ساتھ نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ملک کو بانٹنا چھوڑ دے ، میرے والدین بھی حجرت کر کے آئے تھے، 70 سال ہو گئے مگر تفریق کا یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔

نیب ایک ایجنڈے کے تحت شریف فیملی کے خلاف کارروائی کر رہا ہے، عارف نظامی 

سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ عدالت کے ن لیگ کے حوالے سے فیصلوں پر تحریک انصاف اور نیب کو تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب ایک ایجنڈے کے تحت شریف فیملی کے خلاف کارروائی کر رہا ہے، حمزہ اور شہباز شریف نیب کے ساتھ تعاون کر رہے مگر اس کے باوجود نیب جو آج کارروائی کی وہ قابل مذمت ہے۔

خیبرپختون خوا کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی لاگت سے کوئی منصوبہ نہیں بنا، شوکت یوسف زئی

بی آر ٹی کے حوالے سے وزیراطلاعات کے پی کے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ خیبرپختون خوا کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی لاگت سے کوئی منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی پشاور شہر کے لوگ ہیں ہمیں بھی تکلیف کا سامنا ہے مگر بعد میں یہ ہی منصوبہ لوگوں کو جدید سفری سہولت فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے کی سخت ضرورت تھی اور ایشیا بنک کی ایک رپورٹ کے مطابق جی ٹی روڈ پر رش میں اضافہ ہوا ہے لہٰذا اگر یہ منصوبہ نہ بنتا تو چار پانچ سال میں جی ٹی روڈ مکمل جام ہو جاتا۔


متعلقہ خبریں