2023 کے انتخابات میں بھی عوام تحریک انصاف کوووٹ دیں گے،شاہ محمود قریشی

بھارت کو کشمیر پریمیئر لیگ کا اتنا خوف کیوں ہے؟ وزیر خارجہ کا استفسار

فوٹو: فائل


ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پورے کرے گی، اسے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ 2023 کے انتخابات میں بھی عوام تحریک انصاف کو واضح اکثریت سے ایوانوں میں بھیجے گی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کا سفر شروع ہے، لٹیروں پر ہاتھ ڈال دیا گیا ہے، لٹیروں کو جیل جانا ہو گا یا لوٹی رقم واپس کرنا پڑے گی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، عوام سے ہیں اور عوام میں ہی رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ پر تشویش ہے، شہادتوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں نے نیشل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا، وزیراعظم کی اجازت سے نیشنل ایکشن پلان پر قومی یکجہتی کے لیئے اپوزیشن کو خط لکھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف معشیت کی مضبوطی کے لیئے اقدام کر رہی ہے اور غربت کے خاتمے کے لیئے مربوط نظام بنا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی 218 کے  انتخابات میں  تحریک انصاف نے پی پی اور ن لیگ کے مشترکہ امیدوار کو شکست دی، ضمنی انتخاب میں  یہ کامیابی عوام کا تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملتان میں ضمنی انتخاب، تحریک انصاف کامیاب

واضح رہے تحریک انصاف نے دو ہفتے قبل پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 2018 پر ہونے والی ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، تحریک انصاف کے امیدوار نے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کو شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں