’’مجھے پاکستانی شہریت اور سیکیورٹی دیں‘‘ پاکستانی سے شادی کرنی والی بھارتی خاتون کی اپیل



اسلام آباد: گوجرانوالہ کے نواجوان سے شادی کرنے والی بھارتی نومسلم بھارتی خاتون نے وزیراعظم عمران خان اور حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ’’مجھے پاکستانی شہریت اور سیکیورٹی دیں‘‘۔

بھارتی خاتون ٹینا جسکا اسلام قبول کرنے کے بعد عائشہ نام رکھا گیاہے آج ہم نیوز کے پروگرام ’’صبح سے آگے ‘‘کی خاص مہمان تھی۔

عائشہ نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہیں اور اسلام قبول کیا ہے ۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت سے کہوں گی میں پاکستان میں بہت خوش ہوں ۔ میں اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہوں۔

عائشہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی کہ انہیں پاکستانی شہریت اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں عائشہ نے کہا کہ وہ آنے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرینگی۔

یاد رہے گزشتہ برس اکتوبر میں  شوہر کے تشدد سے تنگ بھارتی خاتون نے پاکستان آکر اسلام قبول کرنے کے بعد گوجرانوالہ کے رہائشی سے پسند کی شادی کر لی تھی۔

ہم نیوز کو موصول فوٹیج میں خاتون کے سابق شوہر کی جانب سے تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کا سابق شوہر امیش کس طرح اسے تشدد کا نشانہ بنارہا ہے اور اس کا بڑا بیٹا آکر باپ سے اپنی ماں کو بچا رہا ہے۔

خاتون نے اپنے موبائل میں موجود تشدد کی فوٹیجز اور تصاویر خود ہم نیوز کو فراہم کیں۔

بھارت کے شہر بھٹنڈا کی ٹینا 24 اکتوبر کو واہگہ بارڈر سے پاکستان آئی تھی، ٹینا نے اسلام قبول کرکے اپنا نام عائشہ رکھا اور 29 اکتوبر کو گوجرانوالہ کے علاقے فرید ٹاؤن کے رہائشی سلمان سے شادی کر لی۔

بھارتی خاتون اور پاکستان نوجوان کی انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی تھی۔

دوسری جانب بھارتی دفتر خارجہ نے  ٹینا کو بھارت واپس بھیجنے کی درخواست کر دی۔

بھارتی دفتر خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سلیمان نے اسے زبردستی اسلام قبول کروانے کے بعد یرغمال بنا رکھا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ ٹینا کو بھارتی حکام کے حوالے کرنے کی بھارتی درخواست کو مسترد کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں