پولیس وین کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق 6زخمی



شیخوپورہ:  فیصل آباد روڈ پر پولیس وین کو حادثہ پیش آیا جس میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حادثے میں پانچ پولیس اہلکار اور ایک ملزم  بھی زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے پولیس ملازمین ٹرینی اے ایس آئی اسد الرحمٰن، غلام مصطفی، ہیڈ کانسٹیبل مجاہد الحسن اور کانسٹیبل کوثر کا تعلق لاہور سے ہے۔

زخمیوں میں پولیس وین ڈرائیور اکبر خان، تفہیم مہدی، شاہد محمود، عامرسجاد، ا کرم، مشرف اور اشتہاری مجرم اسلم ولد عبدالحکیم شامل ہیں۔ زخمیوں کو لاہور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع نے زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پولیس وین فیصل آباد سے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرکے لاہور آ رہی تھی اور نشاط مل چنڈو سٹاپ فیصل آباد روڈ شیخوپورہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔

پولیس ٹیم انچارج چوکی ایف سی لاہور محمد اسلام کی سربراہی میں اسلام کو گرفتار کرنے لیہ گئی تھی جو گلبرگ پولیس کو مطلوب تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ریڈ کرنے والی پارٹی میں آٹھ پولیس اہلکار گلبرگ پولیس کے تھے۔ جاں بحق کانسٹیبل غلام مصطفٰے، کانسٹیبل مشرف اور جاں بحق کانسٹیبل کوثر نے لاہور آتے ہوئے پولیس وین میں لفٹ لی تھی۔ لفٹ لینے والے اہلکاروں میں ایک کا تعلق تھانہ ساندہ، ایک تھانہ برقی جبکہ ایک کا تعلق تھانہ گلبرگ سے تھا۔

 


متعلقہ خبریں