گھوٹکی: پسند کی شادی کرنیوالی نومسلم لڑکیوں کی گھر واپسی


گھوٹکی: پسند کی شادی کرنے والی نومسلم بہنیں شازیہ اور آسیہ واپس اپنے گاؤں پہنچ گئی ہیں۔ سندھ پنجاب بارڈ پر دونوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

سندھ اور پنجاب کے بارڈر پر جمع سینکڑوں افراد نے نو مسلم بہنوں کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاورکیں۔

روینا عرف آسیہ رینا عرف شازیہ کے شوہر صفدر اور برکت بھی ہمراہ ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڑوں کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ سے مبینہ گمشدہ ہندو لڑکیوں کا قبول اسلام کے بعد نکاح

گھوٹکی کی دو نومسلم بہنوں کو شوہروں کے ساتھ جانے کی اجازت

نو مسلم بہنوں کے استقبال کے لیے برکت اور صفدر کے اہل خانہ نے تیاریاں کر رکھی ہیں۔

یاد رہے کہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی سے تعلق رکھنے والی دو ہندو لڑکیوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد پسند کی شادی کی تھی۔ لڑکیوں نے تحفظ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لڑکیوں کی میڈیکل رپورٹ اور بیانات کو بنیاد بنا کرجوڑوں کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت دی تھی۔

عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ دو بہنوں کے قبول اسلام نے سندھ میں زبردستی مذہب تبدیل کرنے کے تنازعے کو جنم دیا لیکن ان دو لڑکیوں کی حد تک معاملہ واضح ہے کہ مذہب زبردستی تبدیل نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں