بین الاقوامی اسلامی کانفرنس برائے انسداد پولیو کا آغاز


اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی کانفرنس برائے انسداد پولیو کا مسقط میں آغاز کردیا گیا ہے۔

کانفرنس میں پاکستان اور افغانستان کے 30 علماء کرام شامل ہیں۔ اس میں مذہبی حمایت کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر المندھیری نے علماء کرام کو پولیو کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

کانفرنس میں وفاق المدارس کے مولانا حنیف جالندھری اور دارالعلوم حقانیہ کے مولانا حامدالحق بھی شامل ہیں۔ دارالعوام دیو بند دہلی سے پروفیسر محمد عارف بن احمد جمیل بھی کانفرنس میں شامل ہیں.

یہ بھی پڑھیں: ضلع مہمند کے مقتول پولیو ورکر کے اہلخانہ کی حکومت سے اپیل

دیگر علماء کرام میں ڈاکٹر سعید اے اسکندر جامعہ بنوری کراچی، مفتی زبیر عثمانی جامعہ دارالعلوم کراچی شامل ہیں. ناظم اعلیٰ وفاق المدارس۔ اجلاس میں حفیظ جالندھری نے کانفرنس کے آغاز پر پاکستان میں پولیو سے متعلقہ کوششوں سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کچھ عرصے قبل  کراچی اور لاہور سمیت پاکستان کے 10 بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس پائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

فوکل پرسن بابر بن عطا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان شہروں میں فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، کراچی، سکھر، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، ڈی آئی خان، پشاور اور جنوبی وزیرستان کے شہر شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وائرس کی تصدیق نشاندہی کرتی ہےکہ بچوں کو پولیو کا خطرہ ابھی بھی مو جود ہے۔

فوکل پرسن کا کہنا تھا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا قومی فریضہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیر سے شروع ہونے والی مہم میں والدین اپنے بچوں کوانسداد پولیو قطرے ضرور پلائیں۔


متعلقہ خبریں