دنیا بھر میں فیس بک اور واٹس ایپ سروس تعطل کا شکار



اسلام آباد: دنیا بھر میں واٹس ایپ اور فیس بک کی سروس تعطل کا شکار ہوگئی، جس کے باعث صارفین کو
مشکلات کا سامنا رہا۔

کچھ دیر کے لیے صارفین واٹس ایپ اور فیس بک تک رسائی حاصل نہیں کرسکے جبکہ کچھ علاقوں میں ابھی بھی سروس تک رسائی میں مشکلات کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔

سہہ پہر 3:30 بجے کے بعد سے تقریباً آدھے گھنٹے کے لیے دونوں اپیلی کیشنز تک رسائی ممکن نہیں تھی تاہم کچھ دیر بعد صورتحال معمول پر آگئی لیکن مکمل طور سے تعطل دور نہ ہوسکا۔

واضح رہے اس وقت دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایک خاص اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ عام صارفین ہی نہیں بلکہ بڑے بڑے دفتر اور میڈیا ہاوئسز کے کام کا انحصار بھی اب واٹس ایپ اور فیس بک  پر ہی ہوچکا ہے۔


متعلقہ خبریں