بھارتی سیاستدان کو پاکستانی نغمہ چرانا مہنگا پڑ گیا


اسلام آباد: بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں کے حصول کے نئے نئے طریقے اپنانا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے چوکیدار راجہ سنگھ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا جس میں وہ اپنے وطن سے محبت کا اظہارکررہے ہیں۔ اپنی طرف سے انہوں نے یہ گانا بھارتی فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گایا ہے۔

بھارتی سیاستدان ابھی اپنے اس کارنامے پر واہ واہ بھی نہ سمیٹ سکے تھے کہ اس کا پول کھل گیا۔ یہ وہ نغمہ تھا جسے آئی
ایس پی آر نے یوم پاکستان کے موقع پر جاری کیا تھا۔ ہر دل کی آواز کے عنوان سے اس نغمے کو ساحر علی بگا نے گایا تھا۔

سچ بولنے کی بھی نقل کرلیں،میجر جنرل آصف غفور

سوشل میڈیا پر ہی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی اس پر تبصرہ کیا اور لکھا کہ آپ نے نقل کی، اس پر خوشی ہے لیکن سچ بولنے کی بھی نقل کرلیں۔

 

بھارتی سیاست دان کی جانب سے آج ہی یہ گانا جاری کرنے کا کہا گیا تھا اور اس میں انہوں نے وقت بھی بتایا تھا لیکن کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود ان کی جانب سے گانے کو جاری نہیں کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں