پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے،خرم شیر زمان


کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ لوگوں کو یقین ہے پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ  کے ہمراہ  انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرضوں کے تلے دب چکے ہیں، یومیہ چھ ارب روپے قرضوں میں دئیے جارہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کراچی کی تاریخ میں آج تک کراچی کو اتنا بڑا پیکج نہیں ملا ، 27 اپریل کو پارٹی کا یوم تاسیس ہے، تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ کے فور کے منصوبے کو مکمل وفاق کرے گا۔ گرین لائن منصوبے کا انفراسٹریکچر وفاق کو مکمل کرنا تھا۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں میئر تحریک انصاف کا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول ہاؤس کی دیوار کب گرائی جائےگی، خرم شیر زمان کا سوال

انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے ساتھ کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے ، موجودہ حالات میں ہم مانتے ہیں مشکلات اور پریشانیاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری  پر جو کیس نمبر ڈالا وہ بھی 420 ملا ہے۔

 سیاسی جماعتیں اپنی ساکھ اور مقام کھوتی جارہی ہیں ، حلیم عادل

اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے مختلف عہدیداران پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب عمران خان کے ویژن اور پالیسی سے متاثر ہوکر پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ تمام  لوگوں کو پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنی ساکھ اور مقام کھوتی جارہی ہیں۔

حلیم عادل نے کہا کہ ہم کو علم ہے کہ کس طرح بد عنوانیاں اور کرپشن کی گئی۔


متعلقہ خبریں