پشاور میں بی آر ٹی کی تکمیل تک چھٹیاں بند،کام دن رات ہوگا



پشاور: پشاورمیں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی اے نے منصوبے کے مکمل ہونے تک اپنی چھیٹوں کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے سے وابستہ کسی بھی فرد کو چھٹی نہیں ملے گی۔

انتظامیہ نے  بس ریپڈ ٹرانسپورٹ  (بی آر ٹی) منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے دن رات کام کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پیپلز پارٹی کی بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر اور مبینہ کرپشن کیخلاف نیب میں درخواست

پشاور میں تحریک انصاف کے اس بڑے منصوبے کے بروقت مکمل نہ ہوپانے اور لاگت میں اضافے پر حکومت کو سیاسی جماعتوں اور سوشل میڈیا پر ناقدین کی سخت ناقدین کا سامنا ہے۔

2017 میں چھ ماہ میں مکمل ہونے کے وعدے کے ساتھ شروع ہونے والا یہ منصوبے 2019 میں بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا ہے، پانچ بار افتتاح کی تاریخ کو بھی ملتوی کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بی آر ٹی منصوبے کا ڈیزائن سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

واضح رہے 11 اپریل کو پیپلزپارٹی نے منصوبے میں تاخیر اورمبینہ کرپشن کے خلاف نیب میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ منصوبے میں کئی ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ذمہ داروں کے تعین کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف کارروائی کی بھی درخواست کی تھی۔

اس سے پہلے خیبرپختونخوا حکومت کی انسپکشن ٹیم نے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کی تصدیق کی تھی۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ بی آر ٹی کی منصوبہ بندی ناقص تھی جبکہ پراجیکٹ کے ڈیزائن میں بھی غلفت برتی گئی۔


متعلقہ خبریں