پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں



لاہور: پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکشن کے وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کو سیکرٹری خزانہ تعینات کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ عارضی طور پر یہ چارج ڈاکٹر محمدشعیب اکبر کے حوالے کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ شوکت علی کو یہاں سے ہٹا کر انہیں سیکرٹری زراعت تعینات کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ گریڈ اکیس کے افسر نسیم صادق کو سیکرٹری فوڈ تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں چیف سیکرٹری پنجاب کو چند دنوں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے،محمدمالک کا انکشاف

اس کے علاوہ واصف خورشید کو گریڈ بیس میں ترقی دے دی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری فضیلہ اصغر کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری طرف ہم نیوز زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولپور سائیں دتہ خالد کو او ایس ڈی کر دیا گیا ہے، سائیں دتہ خالد کو سابق اے سی منچن آباد مدثر عارف کھوکھر پر کرپشن ثابت ہونے کے باوجود ایکشن نہ لینے پر او ایس ڈی کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اے سی منچن آباد مدثر عارف کھوکھر پر ساڑھے تین کروڑ روپے کرپشن ثابت ہوئی اور ایف آئی آر بھی کاٹی گئی۔ انہوں نے تین سو انچاس ٹرانسپورٹ چالان اور سو رجسٹریوں پر ایک فیصد کمیشن کی رقوم قومی خزانے میں جمع نہیں کروائی تھی۔


متعلقہ خبریں