کراچی میں نقل مافیا کے بعد نامعلوم افراد کی انٹری



کراچی: کراچی میں امتحانات کے دوران نقل مافیا کے بعد نامعلوم افراد بھی سامنے آگئے ہیں۔

کراچی میں جاری نویں جماعت کے امتحانات کے دوران کالا چشمہ لگائے کئی افراد امتحانی مراکز پہنچے اور طلبہ کی کاپیاں چیک کیں۔

دوسری طرف کراچی میں انٹربورڈ امتحانات کا آغاز آج سے ہورہا ہے جس کے لیے چیئرمین انٹربورڈ نے امتحانات کے دوران میڈیا کوریج پرپابندی عائد کردی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل یکم اپریل کو سندھ بھر میں میٹرک امتحانات کا آغاز ہوا تھا جس کے دوران  نقل مافیا نے نقل کے لئے واٹس اپ گروپ بنا لیے تھے جہاں پرچے وقت سے پہلے دستیاب ہوجایا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں سندھ: نقل مافیا کے سامنے بے بس انتظامیہ کا اساتذہ پر غصہ

امتحانی مراکز میں موبائل فونز اور گائیڈوں کا آزادانہ استعمال بھی جاری رہا ۔ انویجلیٹرز کی موجودگی میں طلبا بے خوف ہوکر موبائل فون کے ذریعے پرچے حل کیے ۔ انتظامیہ کی طرف سے متعدد اساتذہ کی معطلی کے باوجود نقل مافیا سرگرم رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں نقل کا نوٹس لیتے ہوئے  کنٹرولر آف ایگزامینیشن سکھر عبدالسمیع سومرو کو معطل بھی کیا تھا تاہم اس کے باوجود یہ سلسلہ نہیں تھم سکا تھا۔


متعلقہ خبریں