اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ملا جُلا رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان موجود ہے۔

فوٹو: ہم نیوز

پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا تاہم جلد ہی 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتے نظر آیا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 115 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 37 ہزار 452 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 37 ہزار 337 پوائنٹس پر موجود تھا جب کہ کاروبار کے دوران 56 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 13,894,350 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 604,098,189 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتہ کاروبار کے آخری روز جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں 550 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور گرتی ہوئی اسٹاک مارکیٹ کو کچھ استحکام ملا۔

یہ بھی پڑھیں موجودہ حکومت کو 5 سال میں کتنا غیر ملکی قرض ادا کرنا ہے؟

جمعہ کو دن بھر مجموعی طور پر331 کمپنيوں کے شیئرزکا کاروبار ہوا، 63 کمپنیز کے شیئرز میں کمی اور 253 کے شیئرز میں اضافہ ہوا تھا جب کہ کرنسی مارکيٹ ميں انٹر بينک ميں ڈالر کی قيمت ميں چار پيسے کی کمی ہوئی اور ڈالر 141 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔

کئی روز سے جاری مندی کے بعد جمعرات کو بھی مارکیٹ میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جب کہ 19 کروڑ سے زائد شئیرز کے سودے ہوئے اور کاروبار کیے گئے شئیرز کی مالیت 6 ارب سے زائد رہی۔

بدھ کو مزید اسٹاک مارکیٹ میں 550 پوائنٹس کی کمی سے سرمایہ کاروں کے سوا کھرب روپے ڈوب گئے۔ گزشتہ 10 روز کے دوران 100 انڈیکس میں 2400 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 6 کھرب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں