پاکستان میں26 فیصد نوجوان ذیابیطس کا شکار

پاکستان میں26 فیصد نوجوان ذیابیطس کا شکار

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں26 فیصد نوجوان ذیابیطس کا شکار ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے تیار فیکٹ شیٹ ہم نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ فیکٹ شیٹ کے مطابق پاکستان میں صحت کی سہولیات اور آگاہی کا فقدان ہے۔ ذیابیطس، پھیپھڑوں، جگر اور دل کے امراض میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق ٹی بی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے جہاں ہر منٹ میں ٹی بی کا ایک کیس سامنے آتا ہے اور سالانہ 5 لاکھ 18 ہزار افراد ٹی بی کا شکار ہوتے ہیں۔

وزارت صحت کی فیکٹ شیٹ

آبادی کا ہر 10 واں فرد ہیپاٹائٹس بی اور سی کا شکار ہو رہا ہے، آبادی کا 46 فیصد حصہ بلڈ پریشر کی بیماریوں کا شکار ہے۔

فیکٹ شیٹ کے مطابق پاکستان میں ہر تیسری موت کا سبب دل کے امراض ہیں۔ دل کے خطرناک امراض کا سب سے بڑا سبب تمباکو نوشی ہے۔

پاکستان کی 22 کروڑ کی آبادی میں سے 2 کروڑ 40 لاکھ کی آبادی سگریٹ نوشی میں مبتلا ہے، ملک کی آبادی کا 10 فیصد سے زائد حصہ سالانہ 64 ارب سیگریٹ پیتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں