جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو ہم پیچھے رہ جائیں گے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر ہم جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو پیچھے رہ جائیں گے، غیر ملکی کمپنیاں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں، آئندہ کا دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے۔

فواد چوہدری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ اور امریکہ کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں جب کہ وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی کا عمل تیز ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ٹیکنالوجی پر توجہ نہیں دی تو ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ ہمیں اپنی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو نہ صرف آگے لانا ہے بلکہ اپنے بچوں کو بھی ٹیکنالوجی کی تعلیم دینی ہے اور سہولیات فراہم کرنی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے روزمرہ معمولات آسان ہو رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی روزگار کے مواقع کم ہو رہے ہیں۔

جدید دور میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا چیلنج ہے، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ اب مستقبل ٹیکنالوجی کا ہے تو اب یہ ہمارے آئی ٹی وزارت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کس تیزی سے اس پر کام کرتے ہیں کیونکہ اب ہم اس کو اگنور نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں اسحاق ڈار نے جعلی اکاؤنٹس بنائے،فوادچودھری

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت ایک چائنہ کمپنی 14.8 ارب ڈالر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر خرچ کر رہا ہے۔ جو پاکستان کے ٹوٹل ایکسپورٹ کا آدھا ہے جو صرف ایک چائنیز کمپنی خرچ کر رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ہم نے آگے بڑھنا ہے تو ہم کو سرسید احمد خان کی سوچ کو اپنانا ہو گا، انہوں نے مسلمانوں کی توجہ ٹیکنالوجی کی طرف دلائی تھی اور کہا تھا کہ اگر آگے بڑھنا ہے تو ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو اپنا ہو گا، اس کے بعد علی گڑھ یونیورسٹی بنی تھی۔


متعلقہ خبریں