آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لئے آسٹریلیا نے اپنےاسکواڈ کا اعلان کردیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلیا نے اپنےاسکواڈ کا اعلان کردیا

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر


آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلیا نے اپنےاسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ایرون فنچ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ ورلڈ کپ 2019کے لیے نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا اسکواڈ کا اعلان کرنے والا دوسرا ملک ہے۔

اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی  بال ٹیمپرنگ تنازع میں ایک سالہ پابندی کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پانچ فاسٹ بولرز پیٹ کمنز ، مچل اسٹارک ، جے رچرڈسن ، کولٹر نائل اور بہرینڈوف منتخب کئے گئے ہیں۔  دو اسپنرز نیتھن لائن اور ایڈم زمپاآسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں ، عثمان خواجہ، شان مارش ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنز اور وکٹ کیپر ایلکس کیری شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

یاد رہے کچھ روز قبل ورلڈ کپ 2019 کے لیےآسٹریلوی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی بھی ہوچکی ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی کٹ میں روایتی پیلے رنگ میں ہرے رنگ کو شامل کیا گیا ہے جس کا کالر کھلا رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کی تاریخ

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کٹ کے ماڈل کے طور پر گلین میکس ویل کو پیش کیا گیا۔ آسٹریلیا کی مسلسل 2 سیریز میں کامیابی سے انکی عوام میں ایک نئی امید پیدا ہوگئی ہے۔

آسٹریلیا نے حال ہی میں بھارت کو 2-3 سے سیریز میں شکست دی تھی جبکہ پاکستان کے خلاف سیریز میں 0-5 سے وائٹ واش کیا تھا۔

ورلڈکپ 2019 کیلئے نیوزی لینڈ نے  15  رکنی اسکواڈ کا اعلان 3اپریل کو کیا تھا۔ نیوزی لینڈ پہلی ٹیم تھی  جس نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا ۔ راس ٹیلر چوتھی مرتبہ نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کئے گئے ہیں۔ ولیم سن، ٹم ساؤتھی اور مارٹن گپٹل تیسرا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

ورلڈکپ2019 میں کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کریںگے۔ ٹیم میں ہنری نکلس،راس ٹیلر،ٹام لیتھم،کولن منرو،جمی نیشم ٹیم میں شامل ہیں۔

اش سودھی اورٹام بلنڈیل کی نیوزی لینڈ کے علاوہ میٹ ہنری، لوکی فرگیوسن،ٹرنٹ بولٹ بھی  ٹیم کا حصہ ہیں۔

ہنری نکلس،راس ٹیلر،ٹام لیتھم،کولن منرو،جمی نیشم بھی شامل ہیں۔ کولن ڈی گرینڈہوم،مچل سینٹنر،ٹم ساؤدھی بھی  نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 30 مئی سے انگلینڈ میں کھیلا جائےگا۔


متعلقہ خبریں