پی سی بی: ورلڈ کپ2019 کیلئےفٹنس ٹیسٹ مکمل


لاہور: ورلڈ کپ2019 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کے یو یو ٹیسٹ کے پہلے مرحلے میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے 20 پوائنٹس حاصل کیے۔ شان مسعود 19 پوائنٹس کے ساتھ  دوسرے، حسن علی یویو ٹیسٹ میں تیسرے نمبر پر رہے۔

قومی کرکٹر عابد علی یویو ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ یاسر شاہ بھی یو یو ٹیسٹ کا مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکے۔

آلراونڈر محمد حفیظ نے یو یو ٹیسٹ پاس کرلیا۔ کپتان سرفراز احمد یو یو ٹیسٹ میں پاس ہوگئے ان کا اسکور 17.4 رہا۔

عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ دینے صبح کے سیشن میں نہیں آئے ان کا ٹیسٹ بعد میں لیا گیا۔ یویو ٹیسٹ کے بعد بیپ ٹیسٹ اور دو کلو میٹر دوڑ کا مقابلہ ہوا۔ ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے  فٹنس ٹیسٹ کیلئے 23 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی تھی۔ محمد نواز کا فٹنس ٹیسٹ 13 اپریل کو ہوا تھا اور دیگر 22 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ آج قذافی اسٹیڈیم میں ہوئے۔

قومی سلیکشن کمیٹی، ہیڈکوچ مکی آرتھر اور میڈیکل پینل کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کی نگرانی کررہے ہیں۔ ورلڈکپ2019 میں پندرہ رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ 2 ریزرو کھلاڑی بھی انگلینڈ جائیں گے۔ 16 اور17 اپریل کو بقیہ 22 ممکنہ کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے۔

فٹنس ٹیسٹ میں یویو ٹیسٹ، بیپ ٹیسٹ ، رننگ اور دیگر ٹیسٹ لئے گئے۔ سلیکشن کیلئے یویو ٹیسٹ میں فٹنس کا لیول 17.4 مقرر کیا گیا ۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مقامی کوچز کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے سے روک دیا اور اب صرف غیر ملکی کوچز ہی قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں