وزیراعظم عمران خان اپنی بھانجی کی شادی میں شریک نہ ہوئے



.
لاہور:وزیراعظم عمران خان اپنی بھانجی کی شادی میں شریک نہ ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران بھی  شادی  میں شریک نہ ہوئیں۔

عمران خان کی بہن عظمیٰ خانم کی بیٹی کی شادی میں بہنیں تو موجود تھیں لیکن بھائی عمران خان غیر حاضررہے۔ شادی میں عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم  بھی اور اراکین پنجاب اسمبلی  بھی شریک تھے۔

ذرائع کا کہناہے کہ بہنوں سے کشیدگی کے باعث وزیراعظم عمران خان شادی میں شریک نہیں  ہوئے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ریحام خان  بشری بی بی سے شادی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی بہنیں بھی شریک نہیں ہوئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی شادی سے ناخوش چاروں بہنیں شادی کی تقریب میں شریک نہ ہوئیں ۔

عمران خان کی ریحام خان سے شادی کے دوران انکی بہنیں روبینہ ، نورین عرف رانی ، علیمہ خان اور عظمیٰ لاہور میں اپر کینال والے گھر پر موجود رہیں اور عمران خان کی شادی پر مشاور ت کرتی رہیں، ایک طرف بنی گالہ میں شادمانی اور دوسری طرف لاہور گھر میں افسردگی نظر آئی ۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے ایک نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عمران کو شادی پر مبارکباد دیتی ہیں تاہم انہیں شادی کا علم تھا نہ ہی عمران خان کی طرف سے دعوت دی گئی ۔

عمران خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بہنوں اور بھائی میں شادی کے معاملے پر شدید اختلافات ہیں اور عمران خان نے اپنی بہنوں کو منانے کیلئے ٹیلی فون بھی کیا مگر بات نہ بن سکی۔۔


متعلقہ خبریں