دشمن پاکستان کو بلیک لسٹ کرانا چاہتے ہیں، شہریار آفریدی


کوئٹہ: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کسی طرح پاکستان کو بلیک لسٹ کرا دیں۔

شہریار آفریدی نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہزار گنجی واقعہ پر انتہائی افسوس ہے اور میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے واقعہ کی تعزیت کرنے آیا ہوں۔ وزیر اعظم کا عزم ہے کہ بلوچستان کی محرومیاں دور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن چاہتے ہیں پاکستان کو ایسے نقصان پہنچائیں کہ پاکستان بکھر جائے۔ اپنے عزم کی بدولت ملک پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ہم نے ایف اے ٹی ایف کو تمام ضروری معلومات فراہم کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ ہمارا اپنا ہے، شہریار آفریدی

وزیر مملکت نے کہا کہ مختلف بنیادوں پر ہمیں لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم دشمن کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دشمن پاکستان کو ہر سطح پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شہریار آفریدی

انہوں نے کہا کہ کوئی ہماری نیت پر شک نہ کرے، ہم ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ ہمیں کسی کا خوف نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں کسی کے اشارے پر چلنا ہے۔

اس سے قبل وزیر مملکت برائے داخلہ نے ہزار گنجی واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں