جو کام کرے گا وہی فیلڈ میں رہے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب


لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ جو کام کرے گا وہی فیلڈ میں رہے گا۔ وزرا کی کارکردگی پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹریشن کلینک کا افتتاح کر دیا ہے اور یہ کلینک پورے پنجاب میں فعال ہونگے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن کلینک پہنچے اور پنجاب نیوٹریشن کلینک کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو کام کرے گا وہی فیلڈ میں رہے گا۔ ہم کسی سے بھی جانچ کروا سکتے ہیں، یہ وزیر اعلیٰ کا اختیار ہے کہ وہ ایم پی اے سے انسپیکشن کروائے یا کسی اور سے۔

یہ بھی پڑھیں: تھانے میں آنے والے ہر شہری کی عزت ضروری ہے، عثمان بزدار

ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل صاحب کہیں نہیں جا رہے، کسی کو کام کی ذمہ داری دے دینے سے وزیر اعلیٰ کے اختیارات کم نہیں ہوتے۔ وزیر اعلیٰ وزیر اعلیٰ ہی ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹو ایشو ہے جس کو جہاں رکھنا چاہیں رکھیں گے۔ شہباز گل کے حوالے سے خالص ایڈمنسٹریٹو فیصلہ ہے۔ اس متعلق جو مناسب فیصلہ ہوگا وہی کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری جماعت میں کسی بھی سطح پر  کوئی ان بن نہیں پریشانی والی کوئی بات نہیں۔ بیوروکریسی کی وفاداری اسٹیٹ کے ساتھ ہونی چاہیے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے تحت  22 ہزار پنچائیتیں بنیں گی 23 فیصد فنڈ براہ راست عوام تک جائیں گے۔


متعلقہ خبریں