والد کی صحت سے متعلق بہت پریشان ہوں،مریم نواز

والد کی صحت سے متعلق بہت پریشان ہوں،مریم نواز

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ والد کی صحت سے متعلق بہت پریشان ہوں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ والد کےعلاج کے بارےمیں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ڈاکٹرز ابھی مختلف رپورٹس چیک کر رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ دل کےعلاوہ دماغ کی شریانوں کامسئلہ بھی سنگین ہے،لوگوں سےدعاؤں کی درخواست کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے میڈیکل چیک اپ کی فائنل رپورٹس کا انتظار ہے۔ دل کے مرض کے علاوہ ان کے دماغ کو خون کی سپلائی میں بھی روکاٹ ہے۔

مریم نواز کے مطابق نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریانوں کی یا تو سرجری کرنی پڑے گی یا اسٹنٹ ڈالنا پڑے گا۔ دماغ کو خون کی مناسب سپلائی نہ ہونے سے کسی بھی ان کو اسٹروک آ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا طبی معائنہ، خون کے بہاؤ میں رکاوٹ  پائی گئی

انہوں نے اپیل کی کہ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ نواز شریف کے صحت کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف اس وقت طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا ہیں۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سات برس قید کی سزادی تھی۔ 25 فروری کو طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست  مسترد ہونے پر نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں یکم مارچ کو چیلنج کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں  چھ ہفتوں کے لیے علاج کرانے کی اجازت دے دی تھی۔


متعلقہ خبریں