آرمی چیف کی اردن کے ہم منصب سے ملاقات، پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال



راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور پاک اردن دفاعی اور سیکورٹی تعاون پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی کے آر کے مطابق دونوں سربراہان کے مابین ملاقات میں انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

آرمی چیف نے اردن کے چیف آف اسٹرٹیجک پلاننگ اینڈ ڈیفنس ریسورسز نے بھی ملاقات کی۔

یاد رہے گزشتہ سال اکتوبر میں آرمی چیف نے اردن کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اردن کے بادشاہ عبداللہ بن الحسین سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر اردن کے بادشاہ نے سیکیورٹی، دفاع، تعلیم اورسرمایہ کاری میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا  کہ پاکستان اردن کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔دونوں ممالک کے تعلقات خوش آئند ہیں اور مزید بہتر ہوں گے۔

پاک فوج کے سربراہ نے شاہ عبداللہ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اردن کی جانب سے ایسے اقدامات کو خوش آئند کہا جائے گا۔


متعلقہ خبریں