وادی نیلم میں اسنو اسپورٹس فیسیٹول کا انعقاد

وادی نیل میں اسنو اسپورٹس فیسیٹول کا انعقاد

وادی نیلم: کشمیر کی وادی نیلم میں اسنو اسپورٹس فیسیٹول کا انعقاد کیا گیا۔

موسم سرما میں کھیلوں کے مقابلوں کے دوران اس ایونٹ میں ملک بھر سے اسکیئرز نے شرکت کی۔

وادی نیلم کے علاقے آرنگ خیل‎ میں منعقد پروگرام کے مہمان خصوصی سیکٹریری اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان ایئر کموڈور شاہد نعیم تھے جبکہ بریگیڈیئرکمانڈر آرنگ اور صدر آزاد کشمیر وینٹر اسپورٹس ایسوسی ایشن بھی ایونٹ میں موجود تھے۔

فیسیٹول کے دوران انڈر 10، 14 اور 16 کے ایتھلیٹکس نے مقابلوں میں حصہ لیا۔

آزاد کشمیر وینٹر اسپورٹس ایسوسی ایشن نے وینٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے اشتراک سے آزاد کشمیر کے مقامی نوجوانوں کے لیے تربیتی کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نلتر اور مالم جبہ میں سرمائی کھیلوں کا میلہ سج گیا

اس موقع پر سیکٹریری اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان ائیر کموڈور شاہد نعیم  نے کہا کہ ہم اسکیئنگ کے مزید مقابلوں کے لیے کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بلند چوٹیوں پر برف کی ڈھلانے تلاش کررہے ہیں تاکہ ایسے مقابلوں کا زیادہ سے زیادہ انعقاد کرایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ جلد اس علاقے میں اسکی تربیتی کیمپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں