فرانس میں نوٹرے ڈیم چرچ میں آگ لگ گئی



پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں واقع نوٹرے ڈیم چرچ میں آگ لگ گئی ہے۔

فرانسینسی میڈیا کے مطابق چرچ  میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت میں پھیل گئی۔

عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے، ابتدائی طور پر آگے بجھانے والے اداروں کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

نوٹرے ڈیم وہ تاریخ چرچ ہے جہاں ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح آتے ہیں، چرچ کی عمارت کی مضبوطی کے لیے وہاں بھی تعمیراتی کام جاری ہے جو آگ لگنے کی وجہ ہوسکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اس حوالے سے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نوٹرے ڈیم کتھیڈرل میں بڑے پیمانے پر آگ دیکھنا خوفناک ہے، آگ بجھانے کے لیے پانی کے ٹینکرز کو استعمال کیا جاسکتا ہے، جلدی یہ کام چاہیے۔

چرچ کی ایک سال پہلے کی تصویر۔

فرانس کے صدر عمانوئل میکرون نے آتشزدگی کے واقعے کے پیش نظر عوام سے متوقع خطاب ملتوی کردیا ہے۔ انہوں نے  واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جلد جائے حادثہ کے دورے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف آتشزدگی کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ سال کیتھولک چرچ کی جانب سے عمارت کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے فنڈز کی فراہمی کی اپیل کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں