پشاور میں دہشتگردوں سے مقابلے میں ایک اہلکار شہید

فائل فوٹو


پشاور: حیات آباد میں پولیس اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید اورایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا ہے۔

سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی پر پولیس نے ایک مکان کو گھیرے  میں لیا، مکان کے اندرموجود مسلح افراد کی تعداد معلوم نہیں ہوسکنے پر پولیس کمانڈوز بکتر بند گاڑی سمیت مکان میں داخل ہوئے۔ آپریشن کے دوران دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے مطابق اطلاع تھی کہ حیات آباد میں جج اور ایڈیشنل آئی جی پر حملے کرنے والے موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں اے ٹی ایس کا ایک اہلکار شہید ہوا ہے، شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی جائے گی۔

علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ داخلی اورخارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں