لاہور:برائلر مرغی کا گوشت فی کلو 46 روپے مہنگا


صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیاہے۔لاہورمیں مرغی کا گوشت شہریوں کی پہنچ سے باہرہوتا جارہاہے ۔ شہر میں سات روز میں برائلرمرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 46 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ  ایک ہفتے میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 281 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

7 روز پہلے مرغی کے گوشت کی قیمت 235 روپے  فی کلو گرام تھی ۔ آج کے دن تک  7 روز میں برائلر گوشت کی قیمت میں 46 روپے اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

مارکیٹ ذرائع رمضان المبارک تک مرغی کے گوشت کی قیمت 300 روپے  فی کلوگرام تک جانے کا خدشہ  ظاہر کررہے ہیں۔

برائلر ڈیلرز ایسویسی ایشن کا کہنا ہے کہ مرغیوں کی  فیڈ کا تھیلا مہنگا ہوا ہے۔  ڈیزل کی قیمت میں اضافہ اور چوزے کی قیمت بڑھنے سے بھی گوشت مہنگا  کرنا پڑا ہے۔

روز مرہ استعمال کی اشیاء اورادویات کی قیمتوں میں اضافہ  سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

دوسری طرف  روز مرہ استعمال کی اشیاء اورادویات کی قیمتوں میں اضافے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ایک سماجی تنظیم کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست میں وفاق، سندھ حکومت اور کمشنر کراچی سمیت دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:مہنگائی کا جن بے قابو، دودھ کے بعد آٹا بھی مہنگا ہونے کو تیار

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونے وجہ سے 200 فی صد اضافہ کردیا گیا ہے ۔ سرکاری اسپتالوں میں ادویات غریب عوام کو ملتی نہیں ہیں ۔کورنگی اور لانڈھی جیسے علاقوں میں غریب اور متوسط طبقے افراد رہائش پذیر ہیں۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام پریشان ہیں۔

اسی طرح سبزیوں اور گندم کے بڑھتی ہوئی قیمتوں پربھی قابو پایا جائے۔ جواب گزاروں کو  پابند کی جائے کہ سرکاری اسپتالوں میں ادویات کئ فراہمی یقینی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں