گوجرانوالہ: پریشان شہری عثمان بزدار کی گاڑی کے سامنے لیٹ گیا



گوجرانوالہ میں سنٹرل جیل کے باہر شہری وزیر ​اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا اور ان سے ملنے کی فریاد کرتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب  کے دورہ  گوجرانوالہ میں  پیش آیا۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار شہری کو گھسیٹ کر سڑک کے کنارے لے جارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شہری سے اس کی درخواست لے لی۔ سیکیورٹی اہلکار شہری کو اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر سخت نوٹس لیا ہے۔

عثمان بزدار کے حکم پر تحصیلدار صدر خواجہ ندیم اور سب رجسٹرار رورل انصرصغیر خان کو معطل کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے دوران ایک بزرگ شہری اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی گاڑی کے سامنے لیٹ گیا تھا۔

بزرگ شہری کی فریاد تھی کہ اسے نوکری سے بلاوجہ نکالا گیا اور اس کی نوکری بحال کی جائے۔

چیف جسٹس نے شہری کو ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔


متعلقہ خبریں