کراچی: دارالصحت اسپتال کی انتظامیہ کے خلاف ایک اور شکایت

کراچی: نجی اسپتال کی انتظامیہ کے خلاف ایک اور شکایت

کراچی: شہر قائد کے نجی اسپتال دارالصحت کی انتظامیہ کے خلاف ایک اور شکایت سامنے آگئی۔ ندیم نامی شہری فریاد لے کر تھانہ شاہراہ فیصل پہنچ گیا۔

درخواست گزارندیم خان نے بتایا کہ گزشتہ سال جنوری میں اہلیہ زینب کو دارالصحت اسپتال علاج کیلئے لے کر گیا تھا۔ انہیں کھانسی اور بخار کی شکایت تھی، اسپتال میں تین دن علاج کے بعد اہلیہ کو وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق اہلیہ 14 روز وینٹیلیٹر پر رہنے کے بعد انتقال کرگئی، ندیم نے الزام عائد کیا ہے کہ میری اہلیہ کا علاج ٹرینی ڈاکٹر کی نگرانی میں کیا گیا اور ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے باعث ان کی جان گئی۔

درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ دارالصحت اسپتال کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی جانب سے دی جانے والی درخواست کا جائزہ لے کر کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے دو روا قبل کراچی کےدارالصحت اسپتال میں کم سن بچی مقدارسے زائد دوا لگنے پر معذور ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نشوا کے والد کو مبینہ دھمکیاں، ایس پی گلشن کو عہدہ چھوڑنے کا حکم

نشوا کے والد قیصر نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھاکہ بیٹی( نشوا) کو ڈائریا کی شکایت  پر اسپتال لایا جہاں 24 گھنٹے کے وقفے سے لگنے والا انجکیشن 20 سیکنڈ کے وقفے سے ڈرپ میں ڈالا گیا۔

ان کا کہنا تھا اسپتال عملے کی جانب سے مقدار سے زیادہ دوائی کے نیتجے میں ایک بچی معذور ہوگئی ہے۔

دارالصحت اسپتال کےمالک عامرچشتی نے ہم نیوزسےگفتگو میں تسلیم کیا کہ بچی کو دوا کی زائد مقداردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچی کے والد کی شکایت پرنرسنگ اسٹاف کومعطل کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں