پنجاب: بارشوں کے باعث گندم اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ، تصویر کہانی



صوبہ پنجاب میں حالیہ بارشوں کے باعث  ہزاروں ایکڑ زمین پر کاشت کی گئی گندم اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے باعث 39 افراد جاں بحق جبکہ 135 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بارشوں کے باعث 10 افراد جاں بحق، 56 زخمی ہوئے جبکہ تین گھر تباہ ہوئے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس سے اپیل ہے کہ الله تعالیٰ کے حضور بارش کے تھمنے اور کسان کی فلاح کیلئے گرگڑا کر دعا کریں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔


متعلقہ خبریں