چلی میں طیارے کو حادثہ:پائلٹ اور دو خواتین سمیت چھ افراد ہلاک

چلی میں طیارے کو حادثہ:پائلٹ اور دو خواتین سمیت چھ افراد ہلاک

چلی: چھوٹا طیارہ اڑان بھرتے ہی ایک گھر پہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں پائلٹ اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک چھوٹا طیارہ دارالحکومت سین تیاگو کے قریبی علاقے کے ایئرپورٹ سے اڑان بھرتے ہی بجلی کی تاروں سے ٹکر ا کر گھر پہ گرگیا جس کے نتیجے میں طیارے اور گھر کو آگ لگ گئی۔

خبررساں ادارے نے چلی کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر متعلقہ حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے۔

چلی کے حکام کا کہنا ہے کہ جس وقت طیارہ گھر پہ گرا اس وقت وہ خالی تھا اور گھر میں کوئی نہیں تھا۔

چلی کے حکام، ایوی ایشن کے ادارے اور طیارے کی کمپنی نے اپنے اپنے طور پر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں