100 انڈیکس 629 پوائنٹس کمی کے بعد 37 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے شدید مندی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 629 پوائنٹس کمی سے 37 ہزار کی نفسیاتی حد بھی نیچے آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری مندی کا رجحان شدت اختیار کرگیا۔ 100 انڈیکس میں 629 پوائنٹس کی کمی سے ریکارڈ 37 ہزارکی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رہی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مندی ایمنسٹی اسکیم کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے تاخیر،اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں سے اکاونٹس ہولڈر کی تفصیلات سمیت دیگر افواہوں کے باعث سرمایہ کارمحتاط ہوگئے ہیں۔

مارکیٹ629 پوائنٹس کی کمی سے 36 ہزار 763 کی سطح پر بند ہوئی، دن بھر مجموعی طور پر349کمپنیز کے شیئرزمیں کاروبارہوا۔

68 کمپنیز کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 264 کمپنیز کے شیئرز میں کمی ریکارڈ ہوئی۔ گزشتہ روز مارکیٹ122 پوائنٹس کی کمی سے37 ہزار381 کی سطح  پربند ہوئی تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسیچینج میں کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

فوٹو: ہم نیوزکاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں شدید مندی رہی، کاروبار کے دوران 650 پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 36 ہزار 762 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج بھی منفی زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 86 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 7 پوانٹس کا اضافہ دیکھا گیا تاہم 100 انڈیکس میں استحکام نہ آسکا اور جلد ہی کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔

یہ بھی پڑھیں حکومت 14 ارب روپے روزانہ قرضہ لے رہی ہے،فرخ سلیم کا انکشاف 

رپورٹ فائل ہوتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 295 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی جب کہ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 33 پوائنٹس کا بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14,195,020 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 753,503,212 بنتی ہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم مارکیٹ 122 پوائنٹس کی کمی سے 37 ہزار 381 کی سطح پر بند ہوئی تھی جب کہ حصص بازار میں دن بھر 338 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 140 کمپنیز کے شیئرز میں اضافہ جب کہ 175 کمپنیز کے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کا آغاز 37 ہزار 452 پوائنٹس سے ہوا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 37504 رہا۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں 550 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور گرتی ہوئی اسٹاک مارکیٹ کو کچھ استحکام ملا تھا۔


متعلقہ خبریں