امریکی خاتون سیاح کا پاکستانی حکام سے شکوہ

امریکی خاتون سیاح کا پاکستانی حکام سے شکوہ

فائل فوٹو


اسلام آباد:امریکی بلاگر اور سیاح خاتون ایلکس اینولڈز نےمحکمہ سیاحت کے زیرانتظام ہونے والے سمٹ میں وزیراعظم عمران خان کے سامنے بات کرنے کا موقع نہ دینے کا شکوہ کیا ہے۔

ایلکس اینالوڈ نے سماجی رابطے پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے ہونے والی سوشل میڈیا کوریج مستقبل کیلئے کتنی خطرناک ہے۔ ایلکس نے اس حوالے سے مشورے بھی دیے کہ ہم اس کے تدارک کیلئے کیا کر سکتے ہیں۔

خاتون سیاح نے بتایا کہ جب میں نے اپنی تقریر جمع کرائی تو انتظامیہ نے اسے سراہا لیکن دوسرے دن بتایا گیا کہ ممکن ہے ہرکسی کو وزیراعظم اور پینل کے سامنے تقریر کرنے کا موقع نہ ملے۔ امریکی سیاح نے شکوہ کیا کہ ہر کسی کو وزیراعظم کے سامنے تقریرکا موقع دیا گیا سوائے ان کے۔

امریکی بلاگر نے کہا کہ بعد ازاں مجھے بتایا گیا کہ جو معاملہ وہ اٹھانا چاہ رہی ہیں وہ  سمٹ کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں تھا۔ الیکس نے اپنے ولاگ میں بتایا ہے کہ وہ پانچ بار پاکستان آچکی ہیں اور یہ سیاحت کے حوالے سے اچھا ملک ہے لیکن حکام کو سیاحوں کی مشکلات کا حل بھی سوچنا چاہیے بصورت دیگر پاکستان میں سیاحت کا مستقبل شاید توقع کے مطابق اچھا نہ ہو۔

بلاگر کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں رہتے ہیں اگر آپ ایک جگہ آواز کو خاموش کریں گے تو یہ دوسری جگہ سے ابھرے گی۔ ایلکس نے اپنی ویڈیو میں ان مشکلات کا ذکر کیا تھا جن کا سامنا سیاحوں کو پاکستان میں کرنا پڑتا ہے۔

محکمہ سیاحت کا ردعمل

سوشل میڈیا پر کیے گئے امریکی سیاح کے شکوے کا جواب محکمہ سیاحت کی طرف سے سوشل میڈیا پر ہی دیا گیا ہے۔

پاکستانی محکمہ سیاحت نے اپنے فیس بک پیج پر حال ہی میں ہوئے ایک سمٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی سیاح ایلکس کھل کر اپنا نقطہ نظر پیش کررہی ہیں لیکن اسٹیج پر کوئی بھی موجود نہیں۔ ایلکس نے سمٹ میں بھی سیاحوں کو پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں